مہوش حیات کا سرعام پھانسی کا خیر مقدم، مخالفت کرنیوالوں پر پھٹ پڑیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mehwish Hayat supports public hanging of child rapists
Mehwish Hayat supports public hanging of child rapists

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے ، اداکارہ قرارداد کی مخالفت کرنے والے افراد پر پھٹ پڑیں۔

قومی اسمبلی گزشتہ روز میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد منظور ہونے کے بعدوزرا اور سیاسی شخصیات نے بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے قوانین تشدد پسندانہ معاشروں میں بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا سرعام پھانسی دینے سے بچوں سے جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات میں کمی آئیگی ؟؟؟

اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی مذمت کرنیوالوں کو کہا ہے کہ عجیب بات ہے کہ جب بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں تو ہم سب مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جب حکومت اس بات پر متفق ہوگئی ہے تو ہم سب ’’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‘‘ کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں رائج اس روش کو روکنے کیلئے مضبوط عزم کی ضرورت ہے۔

Related Posts