پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیموں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، چیئرمین پی سی بی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیموں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، چیئرمین پی سی بی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی جنرل کونسل کا 24واں اجلاس جمعے کی سہ پہر کو منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارات چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور اس کے فروغ  میں اہم حصہ ڈالنے پر فرنچائزز کے کردار کو سراہا ہے۔ انہوں نے فرنچائز مالکان کو یقین دلایا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے برانڈ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

رمیز راجہ نے ٹیم مالکان کویہ  یقین بھی دلایا ہے کہ وہ انہیں درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہیں اوروہ اس سلسلے میں ان کے ساتھ مل کرکام کریں گے، اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

پی ایس ایل  کا آئندہ اجلاس 27 ستمبر بروز پیرکو منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 19 ٹیموں کےلیے ٹرائلز 25 ستمبر سے شروع ہوں گے

Related Posts