مریم نواز کا11 اگست کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے 11 اگست کو قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ ن کے کارکنان مریم نواز کے ساتھ جاتی عمرہ سے نیب آفس جائیں گے۔

نیب نے مریم نواز کو 11 اگست کو طلب کیا ہے،مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قانونی معاملات پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز نیب کے سامنے پیش ہوں گی اور اپنا مؤقف پیش کریں گی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں نے پارٹی کارکنوں کو صبح ساڑھے 9 بجے جاتی عمرہ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن لیڈر کی زندگی کو خطرے سے دوچار کرنا شرمناک ہے، مریم نواز

رائے ونڈ جاتی عمرہ سے نیب آفس جانے والے قافلے میں مریم نواز کے ہمراہ پارٹی قائدین اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی ساتھ ہوگی۔

Related Posts