سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد، شادی ہال مالکان کا پیر سے ہال، لان، بینکوئٹ کھولنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Marriage Hall karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ کورونا ٹاسک فورس نے شادی ہالز تاحال نہ کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات پرشادی ہال بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ میرج ہالز اونر ایسوسی ایشن نے پیر سے ایس او پیز کے تحت میرج ہال، لان، بینکوئٹ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

ہفتہ کے روز کووزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا سمیت چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، صوبائی سیکریٹریز، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر سارہ خان، ڈاکٹر قیصر سجاد، کور فائیو اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں کوروناٹاسک فورس نے شادی ہالز تاحال نہ کھولنے اور آئندہ فیصلوں تک سینماگھروں کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:سندھ میں پرائمری اسکول21 جون، درگاہیں اور پارکس 28 جون سے کھولنے کا فیصلہ

ٹاسک فورس نے بھارتی وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ طبی ماہرین نے بھارتی وائرس کے مبینہ پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کی ہدایت کردی۔

ذرائع سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شادی ہالزاورسوئمنگ پولزکھولنے کافیصلہ 28جون کو ہوگا۔دوسری جانب میرج ہالز ایسوسی ایشن نے پیر سے ہال، لان اور بینکویٹ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

ہالز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہاکہ روزگار کا حق ہے، حکومت کی غیر قانونی بندشیں برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ مزید اپنے اور مزدور کے ساتھ ظالمانہ پالیسی برداشت نہیں کرسکتے، ہالز ایسوسی ایشن ظالمانہ معاشی پابندی کو ختم کرنے کا ازخود اعلان کرتی ہے۔

صدر آل پاکستان کیٹررز ڈیکوریٹرز اینڈ ایونٹ آرگنائزرز ایسوسی ایشن راؤ محمد وقاص نے کہا کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ، بیوٹی سیلون، تفریحی مقامات، ٹرانسپورٹ، بازار سمیت دیگر شعبہ جات کھول دیئے گئے ہیں، شادی ہال کی بندش سراسر مزدور دشمن فیصلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ فوری طور پر آؤٹ ڈور تقریبات اور شادی ہال کھولنے کا اعلان نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Related Posts