سارا پاکستان آر ایس ایس کے شدت پسندوں کے خلاف کھڑا ہے۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سارا پاکستان آر ایس ایس کے شدت پسندوں کے خلاف کھڑا ہے۔فواد چوہدری
سارا پاکستان آر ایس ایس کے شدت پسندوں کے خلاف کھڑا ہے۔فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سارا پاکستان آر ایس ایس کے شدّت پسندوں کے خلاف کھڑا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور خیریت سے ہیں۔

وفاقی  وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی ٹوئٹر صارف کی طرف سے وزیراعظم، فواد چوہدری اور میجر جنرل آصف غفور کیلئے  نیک تمناؤں کے اظہار کا جواب دیا۔

پین مین کے نام سے ٹوئٹر پیغام دینے والے بھارتی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ میجر جنرل آصف غفور، وزیر اعظم عمران خان اور فواد چوہدری وہ تین لوگ ہیں جو بھارتی خبروں میں رہتے ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا صارف نے میجر جنرل آصف غفور کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ جلد اچھے ہوجائیں جس کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ خدا کے فضل سے میجر جنرل آصف غفور ٹھیک ہیں۔ صرف یہ تین لوگ نہیں بلکہ پورا پاکستان آر ایس ایس کے شدت پسندوں کے خلاف ہے۔ 

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1225258686152572928

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا  کہ اس ماحول میں مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگی۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے، نیب کی کمزور پراسیکیوشن اور عدالتوں سے ریلیف کی وجہ سے احتساب کے بیانئے کو سخت زد پڑی ہے۔

مزید پڑھیں: احتساب کے بیانیے کو زد پڑی ہے ۔فواد چوہدری

Related Posts