Friday, March 29, 2024

لیاقت آباد سپر مارکیٹ ماڈل پولیس کی 3کارروائیاں، چار ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : لیاقت آباد سپر مارکیٹ ماڈل پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں موٹرسائیکل لفٹر ،اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات سمیت چار ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم سلیم قریشی ولد نظام الدین کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے سپر مارکیٹ کے علاقے سے چوری کی گئی موٹرسائیکل KGZ-8427 برآمد کرلی گئی۔

ایس ایچ او لیاقت حیات خان کے مطابق ملزم ماضی میں بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے ۔

دوسری کارروائی میں منشیات فروش بابر علی ولد سعید احمد کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے چرس اور فروخت کی رقم برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 452/2020 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

تیسری کارروائی میں اسٹریٹ کرائم و لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں عزیز ولد ریاض دوسرا حارث ولد انور شامل ہیں ،ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ تین موبائل فونز ایک ڈیجیٹل کیمرہ اے ٹی ایم کارڈز و شناختی کارڈ برآمد ہوئے۔

مزید پڑھیں:ڈیفنس میں مقابلہ، پولیس اور آئی بی نے سفید کرولا گینگ کے 5 ڈاکو ماردیئے

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ،گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔