معروف تاجر شہزاد ریاض اومنی گروپ کے انور مجید کے نشانے پر آ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف تاجر شہزاد ریاض اومنی گروپ کے انور مجید کے نشانے پر آ گئے
معروف تاجر شہزاد ریاض اومنی گروپ کے انور مجید کے نشانے پر آ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: عدالتی احکامات کے باوجود تاجر شہزاد ریاض کو جیل سے رہائی کے بجائے من گھڑت مقدمہ میں سانگھڑ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تاجر سے انور مجید اور ان کا بیٹا بیلارس ٹریکٹرز کا کاروبار ہتھیانہ چاہتے ہیں۔

تاجر شہزاد ریاض کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ بیلارس ٹریکٹرز کا اپنا کاروبار اومنی گروپ کے حوالے نہ کرنے کے جرم میں ٹریکٹرز سبسڈی اسکیم میں مبینہ کرپشن کرنے کے ایک ہی الزام کے تحت گزشتہ کئی سالوں سے تاجر شہزاد ریاض کے خلاف اینٹی کرپشن اور پولیس نے چار مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ تاکہ انہیں تنگ کر کے اپنے مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔

دستاویزات کے مطابق 2017 میں کئی ماہ اینٹی کرپشن کے اسی مقدمے میں جیل میں قید رہنے والے شہزاد ریاض کے خلاف سپریم کورٹ اور نیب کے منع کرنے کے باوجود محکمہ سندھ اینٹی کرپشن نے اسی الزام کے تحت محکمہ اینٹی کرپشن نے حیدر آباد میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ مذکورہ مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر سندھ اینٹی کرپشن کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھی دیا تھا۔

تاجر شہزاد ریاض کی سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے دن سانگھڑ پولیس نے ان کے خلاف پانچ لاکھ روپے مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

حیدرآباد سینٹرل جیل انتظامیہ نے سندھ ہائیکورٹ کا رلیز آرڈر ملنے کے بعد ان کو رہا کرنے کے بجائے سانگھڑ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

معلوم رہے کہ اومنی گروپ کے ایم ٹی ڈبلیو پاک اسمبلنگ نے نومبر 2016 کو شہزاد ریاض کو کاروبار سے بلیک لسٹ کرنے کے لئے بیلاروس کے وزیر اعظم کو خط لکھا گیا تھا جسے بیلاروس کے وزیر اعظم نے مسترد کر دیا تھا۔

تاجر کے ورثا نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts