ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی جنگ سے متاثرہ یوکرین پہنچ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین: ہالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ انجلینا جولی جنگ زدہ یوکرین کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے یوکرین پہنچ گئیں۔

بین الا اقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی کارکن انجلینا جولی نے ہفتے کے روز مغربی یوکرین کے شہر لیویوکا اچانک دورہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق 2011 سے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے مہاجرین انجلینا جولی اپریل کے اوائل میں یوکرینی شہر کراماتورسک کے ریلوے اسٹیشن پر مبینہ روسی میزائل حملے میں زخمی ہونے والے افراد اور مہاجرین سے اظہار یکجہتی کرنے یہاں پہنچیں۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے ایک بورڈنگ اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلباء سے بات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

مزید پڑھیں:ڈرامہ سیریل دلِ مومن کا اختتام، اداکارہ مومل شیخ ساتھی فنکاروں کی شکرگزار

لیویو کیگورنر میکسم کوزیٹسکی کے مطابق انجلینا جولی کا دورہ ہم سب کے لیے حیران کن تھا، بہت سے لوگ جنہوں نے انجیلینا جولی کو علاقے میں دیکھا وہ یقین نہیں کر سکتے تھے کہ یہ واقعی وہی تھیں۔لوگوں نے انہیں دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا۔