معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سماجی مسائل کو سامنے لانے اور ان کے حل کے لیے منفرد تجاویز پیش کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیماری کے حوالے سے پیغام شیئر کرتے ہوئے آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ وہ کورونا میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں ان تمام لوگوں سے گزارش کی ہے کہ جو مجھ سے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملے ہیں میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ کووڈ 19 کا ٹیسٹ کروا لیں کیونکہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرنے کے بعد سے آمنہ الیاس کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

یہ بھی پڑھیں : سوہائے علی ابڑو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر انتہائی تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب آج وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت ہونے والے این سی او سی کے اجلاس کے بعد کورونا کی بگڑی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں کاروبار مراکز رات 8 بجے سے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسکولوں کے متعلق فیصلہ 24 مارچ کے اجلاس کے بعد کیا جائےگا۔ این سی او سی کے اجلاس کے بعد فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

Related Posts