رواں مالی سال کی 3 سہ ماہیوں میں بڑی صنعتوں کی شرحِ نمو میں 7فیصد اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں مالی سال کی 3 سہ ماہیوں میں بڑی صنعتوں کی شرحِ نمو میں 7فیصد اضافہ
رواں مالی سال کی 3 سہ ماہیوں میں بڑی صنعتوں کی شرحِ نمو میں 7فیصد اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی شماریاتی ادارے (بیورو آف اسٹیٹسٹکس) کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی 3 سہ ماہیوں میں بڑی صنعتوں کی شرحِ نمو میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ سے متعلق صنعتوں کی شرحِ نمو میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی 2021 سے مارچ 2022 کے دوران 161 اعشاریہ 2 پوائنٹس کے مقابلے میں جولائی 2020 سے مارچ 2021 کے دوران 150 اعشاریہ 7 پی بی ایس پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران 7 فیصد اضافہ ہوا۔ سب سے زیادہ 6 فیصد اضافہ وزارتِ صنعت کے زیر نگرانی انڈیکس میں دیکھا گیا۔

اس کے بعد صوبائی ادارۂ شماریات کی زیر نگرانی انڈیکس میں 0.9 فیصد جبکہ مصنوعات میں 0.1 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ سال بہ سال کی بنیاد پر پی بی ایس پوائنٹس میں 26 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا۔

Related Posts