9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔خواجہ آصف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے پیچھے مذہبی جنون کارِ فرما ہے، خواجہ آصف
عمران خان پر قاتلانہ حملے کے پیچھے مذہبی جنون کارِ فرما ہے، خواجہ آصف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سیالکوٹ: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ہم شہداء کی قربانیوں کی بدولت آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی یونین کونسل امام صاحب میں اپنے آبائی کشمیری محلے میں گزشتہ روز عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں۔ سیالکوٹ کے غیور عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت بخشی۔

یہ بھی پڑھیں:

میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام فائنل

خطاب کے دوران وزیرِ دفاع نے کہا کہ میں سیالکوٹ کے عوام کا شکرگزار ہوں اور ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشش کرتا ہوں۔ ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی قدر کرنا ہوگی۔ جو قومیں اپنے شہیدوں کو بھول جائیں، یادگاروں کی توہین کریں، وہ پنپ نہیں سکتیں۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 2013ء سے 2017ء تک ملک میں ہمیں جو ترقی ہوتی نظر آئی، 2018ء کے بعد وہ دوبارہ تباہی کی طرف دھکیل دی گئی۔ ہم دن رات ملک سنبھالنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

خیال رہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں ملک معاشی بحران کا شکار رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو بہت جلد دوبارہ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ 

Related Posts