پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنماخواجہ سعدرفیق جیل میں بیمارہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

saad Rafiq
خواجہ سعد رفیق کوساس کے انتقال پرپیرول پررہاکردیاگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق جیل میں ٹائیفائڈکاشکار ہوگئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق بھی جیل میں بیمار پڑ گے۔ عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ جیل میں ایک ہفتے سے بیمار ہوں۔ بلڈ ٹیسٹ کروائے گئے ہیں ٹائیفائیڈ کی تشخیص ہوئی ہے،بخار کی وجہ سے کمزوری بھی ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیرا گون ہاوسنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب حکام نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا۔
دورانِ سماعت عدالت نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو روسٹرم پر بلا لیا۔ خواجہ برادران کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتر اوصاف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران کے خلاف جو ریفرنس نیب نے پیش کیا اس کی بنیاد غلط ہے۔ نیب حکام نے ریفرنس حقائق کے برعکس دائر کیا ۔ ایس ای سی پی اور کمپنی ایکٹ کا جائزہ لینے کے بعد ریفرنس فائل نہیں کیا گیا، کمپنی ایکٹ 2017 کے مطابق یہ ریفرنس نیب کے حدود میں نہیں آتا۔

اشتر اوصاف نے مزید کہا کہ ریفرنس دائر کرنے کی غلطی نیب سے ہوچکی ہے اور وہ غلطی کو چھپا رہے ہیں، قانون اور آئین کے مطابق بات کرنا ہمارا فرض ہے، پراسیکیوشن بھی قانون اور آئین کی بات عدالت میں کرے، فرد جرم عائد کرنا بھی عدالت کا کام ہے اور فرد جرم کو ختم کرنا بھی عدالت کا اختیار ہے۔
عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق پیراگون اسیکنڈل کیس میں گرفتار ہیں، انہیں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے گرفتار کیا تھا،عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

Related Posts