شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہِ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہِ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہِ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم رائے کوٹ سے گورنر فارم تک بند کردی گئی جبکہ سیاحوں کو چلاس سے آگے سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں رواں مون سون سیزن کے دوران شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث شاہراہِ قراقرم کے مخصوص حصے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں سیاحت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم

محکمۂ داخلہ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ سیاح چلاس سے آگے ہرگز سفر نہ کریں۔ شاہراہِ قراقرم کھلنے میں 3 سے 4 روز لگ سکتے ہیں۔ شاہراہِ قراقرم کو شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے گلگت بلتستان پہنچ گئے جہاں حکام نے ان کا استقبال کیا۔

 وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد 3 ماہ قبل گلگت ائیرپورٹ پہنچے تو ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان اسکاؤٹس ضیاء الرحمان اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شیخ رشید احمد کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ داخلہ شیخ رشید سرکاری دورے کیلئے گلگت بلتستان پہنچ گئے

قبل ازیں وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں رواں برس فروری کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیاحت سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج مزید بہتر ہو گا، سیاحت کی ترقی سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو گی۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں سیاحت  کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور

Related Posts