معروف سیاسی و سماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف سیاسی و سماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
معروف سیاسی و سماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف سیاسی و سماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی کو نا معلوم افراد نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عبد اللہ کالج کے قریب مقتولہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا،فاطمہ کو شدید زخمی حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، مگروہ جانبر نہ ہوسکی۔ مقتولہ معروف سیاسی و سماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی تھی۔

مقتولہ کے بھائی فیصل کے مطابق فاطمہ اپنی گاڑی میں کہیں جا رہی تھی کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، مقتولہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

فاطمہ کے موبائل فون، رقم اور دیگر تمام اشیا محفوظ ہیں، فوری طور پر واقعے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں فحاشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

Related Posts