کراچی،سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں انسپکٹر عمران عباس کو شہید کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
راولپنڈی میں انسپکٹر عمران عباس کو شہید کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کے واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کا واقعہ سیکٹر اے 7 میں اسٹیٹ ایجنسی کے دفتر میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 سے 6 مسلح ملزمان سیکٹر اے 7 کی ایک اسٹیٹ ایجنسی میں ڈکیتی کے نیت سے داخل ہوئے جہاں ایجنسی میں موجود 5 افراد سے ملزمان نے موبائل فونز اور نقدی چھینی اس پر اسٹیٹ ایجنٹ نے مزاحمت کرتے ہوئے شیشہ کا گلاس ڈکیت کے سر پر دے مارا جس وہ شدید زخمی ہوگیا تاہم اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے اسٹیٹ ایجنٹ فاروق کو قتل کردیا۔

واقعے کے فوری بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان جاتے دودھ کی دکان پر بیٹھے گارڈ سے اسلحہ اور گولیاں چھین کر فرار ہو گئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مہران ٹاؤن میں جدید اسلحےوالا ڈکیت گروہ سرگرم، شہریوں سے کروڑوں لوٹ لیے گئے

Related Posts