کراچی: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے دہشتگرد محمد الیاس کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم قاری شاکر اللہ کا قریبی ساتھی ہے اور سی ٹی ڈی کو انتہائی مطلوب تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم نے سعودی عرب میں رو پوشی اختیار کر رکھی تھی جبکہ 2013 میں سائٹ کے علاقے میں ملزم نے شیر احمد خان نامی شخص کو بھی قتل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما شبیر قریشی گرفتار، علی زیدی کا فوری رہائی کا مطالبہ

انہوں نے مزید بتایا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا۔

کیا آپ بھی جعلی خبروں سے پریشان ہیں؟ تو ڈاؤن لوڈ کریں ایم ایم نیوز کی اپلیکیشن اور جانبدار خبروں سے جان جھڑائیں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں