کراچی: ملیر میں لڑائی کے دوران کلہاڑی چل گئی، ایک شخص جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کے علاقے ملیر میں لڑائی کے دوران کلہاڑی چل گئی، مشتعل ملزم کی جانب سے کلہاڑی کے وار کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ملیر کے علاقے غریب آباد گونگا گوٹھ کے نزدیک پیش آیا۔ لڑائی جھگڑے کے دوران کلہاڑی کے وار کے باعث ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق امدادی ٹیم نے موقعے پر پہنچ کر متأثرہ شخص کو طبی امداد دی، تاہم متأثرہ شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی عمر کا تخمینہ 40سال لگایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت داد محمد ولد بہادر خان کے نام سے ہوئی۔ واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts