قومی ٹیم کی فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز28ویں سالگرہ آج منا رہی ہیں، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کی فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز28ویں سالگرہ آج منا رہی ہیں، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد
قومی ٹیم کی فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز28ویں سالگرہ آج منا رہی ہیں، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی  ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز اپنی 28ویں سالگرہ آج منا رہی ہیں جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ باصلاحیت فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز نے پاکستان کیلئے 15 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کی پرفارمنس شاندار رہی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کائنات امتیاز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے 49 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ون ڈے میں ان کے پاس 9 اور ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹیں ہیں۔

کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کائنات امتیاز کی 28ویں سالگرہ کے موقعے پر ہم پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کو مبارکباد کہتے ہیں۔

یاد رہے کہ  پاکستان کو آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے ہوئے 11 سال مکمل ہو گئے ہیں جس پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایک یادگاری پیغام جاری کیا۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آج ہی کے روز سن 2009ءمیں پاکستان نے مردوں کا  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا جبکہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈمیں کھیلا گیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے ہوئے 11 سال مکمل

Related Posts