پوپ اسٹار جسٹن بیبر فالج کا شکار، تیسری بار دورہ ملتوی
امریکی پوپ اسٹار جسٹن بیبر چہرے کے فالج کا شکار ہوگئے۔ ورلڈ ٹور تیسری مرتبہ ملتوی کردیا۔
جسٹن بیبر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداہوں کو بتایا کہ ان میں رامسے ہنٹ سنڈروم کی تشخیص ہوئی ہے جس کی واجہ سے وہ چہرے کے جزوی فالج کا شکار ہیں۔
جسٹن بیبر نے بتایا کہ وہ اپنی ایک آنکھ نہیں جھپک پا رہے، ناک کے نتھنے کو بھی حرکت نہیں دے پارہےاور نہ ہی چہرے کی اس سائڈ سے مسکرا سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
امریکی پوپ اسٹار نے کہا کہ میرے چہرے کا یہ حصہ مکمل طور پر فالج سے متاثر ہوا ہے، میرے شوز کی منسوخی سے مایوس افراد دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کافی سنجیدہ مسئلہ ہے۔
جسٹن بیبر نے بتایا کہ میں چہرے کی ورزشیں کررہا ہوں اور 100 فیصد فٹ ہونے کے لیے آرام بھی کررہا ہوں تا کہ میں وہی کرسکوں جسے کرنے کے لیے پیدا ہوا ہوں۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔
Source:online