میڈیا اور عوام کا ردعمل دیکھ کر حیران ہوں، متنازعہ تبصرے پر جاوید اختر کا ردعمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر نے لاہور فیض فیسٹیول میں پاکستان کے حوالے سے متنازع تبصرہ دیا تھا، جس پر انھیں عوام کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

حال ہی میں جاوید اختر نے ایک انٹرویو میں شرکت کی، جہاں پر اُن سے فیض فیسٹیول کے بعد شروع ہونے والے تنازع کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک میں کچھ کہنے سے نہیں ڈرتا تو وہاں کیسے ڈرتا، جہاں میں صرف دو دنوں کیلئے گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت نے ایک اور پاکستان مخالف فلم تیار کرلی

فیض میلے میں دو ٹوک الفاظ میں کہی گئی بات کو یاد کرتے ہوئے جاوید اختر نے کہا کہ میری تقریرکو بہت بڑا کردیا گیا جس پر بعد میں مجھے شرمندگی محسوس ہوئی اور یہ خیال آیا کہ مجھے ایسی تقریب میں شرکت ہی نہیں کرنی چاہئیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور میڈیا کا ردعمل بھی بہت عجیب تھا۔

گزشتہ ہفتے جاوید اختر کو لاہور میں مصنف فیض احمد فیض کے اعزاز میں منعقد ہونے والے فیسٹیول میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا جہاں پر انہوں نے پاکستان مخالف تبصرہ کیا تھا۔

Related Posts