موڈ کو بہتر بنانے سمیت وٹامن بی 6 کے چار فوائد بیان کرنے والی جدید تحقیق سامنے آئی ہے۔
دی ووگ کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق یہ وٹامن جسم میں سیروٹونن جیسے نیورو ٹرانسمیٹر کی پیداوار بڑھاتا ہے۔ سیروٹونن جسم کے ضروری سگنلنگ مالیکیولز میں سے ایک ہے جو خوشی اور تندرستی کے جذبات کو تبدیل کرنے میں مدد کرتا ہے۔
العربیہ نے رپورٹ کیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق سیروٹونن نام نہاد دباؤ والے علمی عمل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں ناپسندیدہ رویے کے نمونوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
وٹامن B6 – جسے پائریڈوکسین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے – جسم میں سیروٹونن جیسے نیورو ٹرانسمیٹر کی تشکیل کو اہم طور پر بڑھاتا ہے۔ اس لیے یہ بات اہم ہے کہ آیا ہمارے جسم میں وٹامن بی کی صحت مند سطح موجود ہے یا نہیں۔
پانچ اہم نکات
غذائیت کے ماہر آرٹا سٹیونسن نے وٹامن بی 6 کے بارے میں جاننے کے لیے پانچ اہم نکات کا خاکہ پیش کیا ہے۔
1. علمی صحت کے لیے ضروری
سٹیونسن کا کہنا ہے کہ وٹامن بی 6 علمی صحت، ہارمون کے توازن اور مزاج کے لیے ضروری ہے۔ یہ سیروٹونن، ڈوپامائن اور میلاٹونن جیسے نیورو ٹرانسمیٹر کی تیاری کے لیے ضروری ہے۔
2. خون کے سرخ خلیات
سٹیونسن کا کہنا ہے کہ وٹامن بی 6 خون کے سرخ خلیات اور ہیموگلوبن پیدا کرنے کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ جسم کو وٹامن بی 12 کو جذب کرنے کے لیے بھی اس وٹامن کی ضرورت ہوتی ہے۔ وٹامن بی 12 خون کے سرخ خلیات کی تشکیل اور اعصابی کام کے لیے جسم کی اہم مدد کرتا ہے۔
3. مزاج کی بہتری
سٹیونسن بتاتے ہیں کہ وٹامن بی 6 کا استعمال موڈ سے متعلق مسائل میں مدد کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ موڈ کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز پیدا کرنے میں اس کا اہم کردار ہے۔ وٹامن B6 اکثر ذہنی صحت کی حالتوں میں مدد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بے چینی اور ڈپریشن جیسے مسائل میں بھی اس وٹامن کو لیا جا سکتا ہے۔
4. تولید اور زرخیزی
سٹیونسن کے مطابق وٹامن بی 6 خواتین کی صحت کے لیے خاص طور پر اہم ہے۔۔ ہارمون کے توازن کو بڑھانے کے لیے قبل از پیدائش اور زرخیزی کے سپلیمنٹس میں اس کی اچھی مقدار کو شامل کیا جاتا ہے۔ یہ ایسٹروجن اور پروجیسٹرون سمیت جنسی ہارمونز کی ترکیب اور توازن کے لیے بھی ایک اہم وٹامن ہے۔
5. وٹامن بی 6 کی کمی کی علامات
سٹیونسن کا کہنا ہے کہ وٹامن بی 6 کی کمی کی عام علامات میں تبدیل شدہ دماغی حالت، نیوروپتی، جلد پر خارش اور منہ کے کونوں میں دراڑیں شامل ہیں۔ وٹامن B6 کی کمی ہارمونل عدم توازن اور ماہواری سے پہلے کے سنڈروم اور ماہواری کی صحت کو خراب کرنے میں بھی حصہ ڈال سکتی ہے۔ شدید کمی جلد کی سوزش اور خون کی کمی کا سبب بن سکتی ہے۔