خانیوال ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک غیر معمولی حادثے میں 27 مسافر زخمی ہو گئے، جب ایک سگنل پول کی سیڑھی اچانک چلتی ٹرینوں سے ٹکرا گئی، ریلوے حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین، بزرگ اور نوجوان شامل ہیں تاہم ان سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عوام ایکسپریس (اپ اور ڈاؤن) اور موسیٰ پاک ایکسپریس گزر رہی تھیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کئی مسافر کھڑکیوں سے ہاتھ باہر نکالے ہوئے تھے کہ سیڑھی سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے۔
ریلوے حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ واقعہ کسی سازش کا نتیجہ ہو سکتا ہے، کیونکہ نامعلوم افراد نے جان بوجھ کر سگنل پول کی سیڑھی کو پٹری پر پھینکا جس کے باعث یہ خطرناک حادثہ پیش آیا۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔
ریسکیو 1122 نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی۔ چار افراد کو جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 13 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی افراد کے نام درج ذیل ہیں:
علی مرتضیٰ (42 سال)
سلمان (28 سال)
غلام ضامن (45 سال)
مبشر (32 سال)
محمود (36 سال)
آصف (22 سال)
افضل (37 سال)
سلیم (30 سال)
اویس (25 سال)
وزیر (50 سال)
اقبال (50 سال)
اصغر (50 سال)
حلیمہ (15 سال)
عثمان (41 سال)
رمضان (62 سال)
ایک 28 سالہ نامعلوم شخص
ریسکیو حکام نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔