آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں، اعلیٰ حکام اور اسکالرز کی تہران آمد جاری ہے، 30 سے زائد ممالک کے سفارتی وفود آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کی اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت متوقع نہیں۔
یادرہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28فروری کو امریکا ،اسرائیل فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، سپریم لیڈر کی 4ماہ بعد تدفین اور آخری رسومات کا آغازہو گیا۔
سپریم لیڈر کا جسد خاکی تہران کی گرینڈمصلیٰ مسجد میں رکھا گیا ہے، عوام اور غیر ملکی وفود کی تعزیت کیلئے آمد جاری ہے۔
6جولائی کو تہران کی سڑکوں پر مرکزی تعزیتی جلوس ہوگا، 7جولائی کو قم میں تعزیتی جلوس ہوگا، 8جولائی کو جسد خاکی عراق منتقل کیا جائے گا، 8جولائی کو عراق،نجف اور کربلا میں تعزیتی جلوس ہوگا۔
9جولائی کو جسد خاکی عراق سے ایران منتقل کیا جائے گا، نجف اورکربلا میں سوگواران خامنہ ای کا الوداعی دیدار کریں گے،خامنہ ای کو 9جولائی کو مشہد میں سپردخاک کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








