پنجاب کے ضلع جہانیاں میں معروف عالمِ دین، پنجابی زبان کے عوامی خطیب اور سوشل انفلوئنسر علامہ ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ سے قبل خطاب کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویشناک حالت میں فوری طور پر ملتان ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق علامہ ناصر مدنی جہانیاں میں واقع اپنی مسجد میں جمعہ کا خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ علامہ ناصر مدنی نے طبیعت خراب ہونے سے قبل کلمۂ شہادت پڑھا اور تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے منبر پر گر پڑے۔
واقعے کے فوراً بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے ملتان منتقل کر دیا گیا، اس موقع پر ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید بھی مسجد میں موجود تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








