لاہور میں آلودگی میں نمایاں اضافہ! ایئر کوالٹی انڈیکس 194 تک پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال مزید خراب ہوگئی، ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 194 تک پہنچنے کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن میں AQI 210، برکی روڈ پر 207، ماڈل ٹاؤن اور بیدیاں روڈ پر 187 جبکہ ڈیفنس میں 186 ریکارڈ کیا گیا۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے اور موٹرسائیکل سواروں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین کے مطابق اسموگ دھوئیں اور دھند کے امتزاج سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی ہے، جو آنکھوں میں جلن، کھانسی اور گلے کی خراش سمیت سانس کی بیماریوں کو بڑھا سکتی ہے۔ بچے، بزرگ اور سانس کے مسائل کا شکار افراد اس کے اثرات سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

Related Posts