اقراء یونیورسٹی نے کورونا کے دوران بھی لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقراء یونیورسٹی نے کورونا کے دوران بھی لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی
اقراء یونیورسٹی نے کورونا کے دوران بھی لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اقرا ئیونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا ہے کہ کورونا جیسے وبائی مرض کے بعدہم پہلی یونیورسٹی تھے جس نے بغیر کسی رکاوٹ کے لرننگ مینجمنٹ سسٹم بلیک بورڈ کے حصول میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں اقرا یونیورسٹی نے اہم سنگ میل حاصل کیے،جن میں اسے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کی نمبر ون بزنس یونیورسٹی کا درجہ دیا اور عالمی یونیورسٹیوں کی کیو ایس اورٹائم ہائر ایجوکیشن کی درجہ بندی میں بھی شامل ہونا تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اقرا ئیونیورسٹی کراچی کے انیسویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ تقسیم اسناد سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں ایران کے قونصل جنرل، آذربائیجان کے سفیر، فن لینڈ کے اعزازی قونصل جنرل، اقراء کے بانی چانسلر اور موجودہ چیئرمین حنید لاکھانی اور چانسلر وشریک بانی ارم لاکھانی نے شرکت کی۔

اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سال ہم اقرا کی 21 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اب ہمیں آکسفورڈ، ہارورڈ، یا مسلم دنیا کی پرانی یونیورسٹیوں، جیسے کہ الازہر کے مقابلے میں لانا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس سے بڑی کوئی حقیقت کوئی نہیں ہے کہ آج ہم نے31ہزار سے زیادہ طالب علموں کو گریجویٹ کیا ہے۔ جس میں 13 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں، ہم نے 30 ہزار لیڈروں کو تعلیم دیتے ہوئے 30 ہزار زندگیاں بدل دی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایف پی سی سی آئی اور اقراء یونیورسٹی کے مابین مفا ہمتی یاداشت پر دستخط

ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ بین الاقوامی اور آزاد درجہ بندی کرنے والی ایجنسی، کیو ایس کے مطابق اقرا یونیورسٹی تعلیمی ساکھ کے اعتبار سے ایشیا کی سرفہرست 250 یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔

Related Posts