واٹس ایپ پر ڈیلیٹ کیے گئے میسج کو واپس لانے کا فیچر متعارف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ کیے گئے میسج کو واپس لانے کا فیچر متعارف
واٹس ایپ پر ڈیلیٹ کیے گئے میسج کو واپس لانے کا فیچر متعارف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا، جس کے ذریعے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسج کو واپس لانا ممکن ہوگا۔

قبل ازیں جون 2022 میں یہ خبر سامے آئی تھی کہ واٹس ایپ کے ماہرین ایپلی کیشن پر غلطی سے ڈیلیٹ ہوجانے والے میسیج کو واپس لانے کے لیے ان ڈو (undo) فیچر پر کام کر رہے ہیں۔ بعدازاں کمپنی نے محدود صارفین کیلئے اس فیچر کو متعارف کرادیا تھا، تاہم اب اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا۔

اگر آپ واٹس ایپ صارفین ہیں تو آپ نے چند دن قبل نئے فیچر کو اپنی ایپ میں دیکھا ہوگا اور اگر نہیں دیکھا تو اب اسے دیکھ لیں۔ مذکورہ فیچر اس وقت کام کرتا ہے جب کوئی بھی صارف کسی میسیج کو غلطی سے سب کے لیے ڈیلیٹ کرنے کے بجائے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کرتا ہے۔

عام طور پر صارفین کسی گروپ یا چیٹ میں غلط میسیج بھیجنے کے بعد اس کو ڈیلیٹ کرتے وقت ایک عام غلطی کر بیٹھتے ہیں اور وہ میسیج کو تمام افراد یعنی وصول کرنے والے افراد سمیت ہر کسی کے بجائے صرف اپنے لیے ہی ڈیلیٹ کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

رواں سال کے مقابلے میں 2023 زیادہ گرم برس ثابت ہوسکتا ہے

تاہم اب اگر کوئی بھی شخص کسی میسیج کو غلطی سے دوسروں کے بجائے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کرے گا تو اسی وقت اسے اسکرین پر ان ڈو (undo) کا لفظ نظر آئے گا۔

اور صارف ان ڈو (undo) کے لفظ کو کلک کرکے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو واپس لا سکیں گے اور پھر وہ اسے سب کے لیے ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ مذکورہ فیچر اس وقت کام نہیں کرے گا جب صارف کوئی بھی میسیج سب کے لیے ڈیلیٹ کردے گا۔

خیال رہے کہ صارف کے پاس ڈیلیٹ کیے ہوئے میسیج کو واپس لانے کے لیے صرف 5 سیکنڈ کا وقت ہوگا، اس کے بعد مذکورہ فیچر کام نہیں کرے گا، یعنی اگر کوئی پانچ سیکنڈ کے اندر اپنی غلطی سمجھ کر میسیج کو ان ڈو (undo) کرے گا تو ٹھیک ورنہ ڈیلیٹ کیا ہوا میسیج واپس نہیں ہوگا۔

Related Posts