وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کاہیڈکوارٹرفرنٹیئرکوربلوچستان کادورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیرداخلہ کاہیڈکوارٹرفرنٹیئرکوربلوچستان کادورہ
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ہیڈ کواٹر فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیااور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ہیڈ کواٹر فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیااور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کو  فرنٹیئر کور بلوچستان کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیر داخلہ نے صوبے میں  جرائم کی روک تھام کے لئے فرنٹئیر کور کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ میں نے بلوچستان میں 10، 15 سال گزارے ہیں اس لیے مجھے یہاں کا معلوم ہے۔ دل کر رہا ہے بہترین کام کرنے پر سب کو شاباش دوں، سیکورٹی فورسز نے بہترین کام کیا ہے۔

علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے بم ڈسپوزل آلات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کئے۔

اس سے قبل میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ بلوچستان کے مسئلے دیکھے ہیں،انہیں حل کریں گے، حکومت کا مشن ہے کہ لوگوں کوسہولیات فراہم کی جائیں، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان برقراررکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے اہم کرداراداکیا ۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ  بلوچستان میں ناراضگی کی کوئی بات نہیں ہے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں جبکہ محدود وسائل کے باوجود بلوچستان میں بہتری آئی ہے۔

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے مولانا فضل الرحمان کشمیرکی صورتحال کو دیکھتے ہوئےاحتجاج کا فیصلہ موَخرکریں گے، تاہم اگر انہوں نے گرفتاری والا کام کیا تو انہیں گرفتار کیاجائے گا لیکن اگر وہ احتجاج کرنے آرہے ہیں تو احتجاج کریں کوئی گرفتار نہیں کرے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  اس وقت ملک مسئلہ کشمیر کے معاملے سے دوچار ہے جبکہ بھارت سے بات چیت کرنے کے تمام راستے اپنا لیے لیکن کچھ نہیں ہوا، ان کاکہناتھا کہ  کسی دشمن ملک میں دہشت گردی کرنے کے لیے لازمی نہیں کہ دشمن ملک اپنے بندے بھیجے۔ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔

Related Posts