اِنسٹاگرام کا صارفین کی آن لائن سیکیورٹی مزید مضبوط کرنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اِنسٹاگرام کا صارفین کی آن لائن سیکیورٹی مزید مضبوط کرنے کا اعلان
اِنسٹاگرام کا صارفین کی آن لائن سیکیورٹی مزید مضبوط کرنے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیلیفورنیا: فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم اِنسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے نئے فیچر متعارف کرائے گا جو صارفین کو بد تمیزی اور ٹرال کرنے والے افراد کو بلاک کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

میٹا کی ذیلی کمپنی کے مطابق اب انسٹاگرام صارفین کسی بھی شخص کے تمام اکانٹس بلاک کرنے کے قابل ہوں گے۔

انسٹا گرام کی جانب سے گزشتہ برس متعارف کرائے جانے والے فیچر کو مزید وسیع کیا گیا ہے۔ پہلے اس فیچر کے تحت کسی شخص کی جانب سے بنائے گئے نئے اکانٹ کو بلاک کیا جا سکتا تھا۔

فوٹو شیئرنگ ایپ نفرت انگیز گفتگو اور آن لائن ہراسانی کو اپنے پلیٹ فارم سے کم کرنے کے لیے انتہائی اقدام کر رہی ہے۔انسٹاگرام نے اپنے ایک فیچر کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے جو صارفین تک اشتعال انگیز پیغامات آنے سے روکے گا۔

مزید پڑھیں:امریکی ریاست ٹیکساس میں گوگل کے خلاف مقدمہ درج

انسٹاگرام نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ نئی تبدیلی کے بعد ابتدائی آزمائشی کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ اب کمیونیٹی کی جانب سے ہر ہفتے 40 لاکھ اکانٹس کو بلاک کیا جانا متوقع ہے کیوں کہ یہ اکانٹس اپ خود بخود ہی بلاک کردیے جائیں گے۔

Related Posts