بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ملک میں احتجاجی مظاہرے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ملک میں احتجاج مظاہرے
بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ملک میں احتجاج مظاہرے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک بھر میں بجلی کے صارفین کی جانب سے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، راولپنڈی ضلع کے شہر گوجر خان کے رہائشیوں نے بدھ کے روز اپنے بجلی کے بلوں کو آگ لگا دی۔

اطلاعات کے مطابق مظاہرین کا ایک بڑا گروپ شہر کے بیوال بازار میں جمع ہوا، جہاں ان کے ساتھ مقامی تاجر بھی شامل ہوگئے۔

مشتعل مظاہرین نے اپنے بجلی کے بل جلائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاور یوٹیلیٹی کمپنی کو ہدایت کرے کہ وہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو فوری طور پر رواں ماہ کے بلوں سے معاف کرے اور ان صارفین کو ریفنڈ دیا جائے۔

آزاد کشمیر میں لوگوں نے اپنے بجلی کے بلوں کو ایک دن پہلے ہی آگ لگا دی تھی، کیونکہ مہنگی بجلی کے علاوہ دیگر اشیائے ضرورت کی اشیاء بھی انتہائی مہنگی ہوچکی ہیں۔

بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوچکا اور روپے کی قدر میں کمی کے منفی اثرات نے بھی متاثرہ ملکی معیشت کو پستی کی جانب دھکیل دیا ہے۔

ضلع کوٹلی میں بھی زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں مہنگائی سے تنگ مظاہرین نے لاکھوں مالیت کے یوٹیلٹی بلز جلا ڈالے،اس حوالے سے ایک مسجد سے باقاعدہ طور پر اعلان بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی ناقدری، ڈالر کی قیمت 300روپے ہوگئی

دریں اثناء جماعت اسلامی کی جانب کل (جمعہ) کو ملک بھر میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related Posts