ہندوستانی میڈیا کا مکروہ چہرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہندوستان کا میڈیا ہمیشہ پاکستان کیخلاف زہر الگنے میں پیش پیش رہا ہے، کوئی بھی واقعہ ہویا سانحہ بھارت کا میڈیا بنا سوچے سمجھے اور بغیر تحقیق پاکستان پر سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیتا ہے۔ ارنب گوسوامی بھی بھارت کے ایسے ہی ایک اینکرہیں جو پاکستان کیخلاف دشنام طرازی کیلئے مشہور ہیں۔

بھارتی اینکر ارنب گوسوامی پاکستان کیخلاف بھارت کی میڈیا وار کا ایک اہم مہرہ تھا اور اسی کی پیروی کرتے ہوئے دیگربھارتی میڈیا چینلز پاکستان کا تشخص خراب کرنے کیلئےایڑی چوٹی کا زور لگاتے رہے اور بھارتی میڈیا کو دیکھ کر کہیں سے صحافت کا گمان نہیں ہوتا بلکہ بھارتی میڈیا کا لب و لہجہ ان کے ان کے کھوکھلے پن کی غمازی کرتا ہے۔

ارنب گوسوامی کو بی جے پی کا خاص قریبی سمجھا جاتا ہے اور دانشمندی کے نشے میں چور ارنب گوسوامی خود اپنے ہی جال میں پھنس چکا ہے اور پلوامہ حملے اور پاکستان کیخلاف جھوٹے فلیگ آپریشن کی پیشگوئی نے بھارت کے نفرت انگیز پروپیگنڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

ایک بات جو بھارتی میڈیا بھول گیا تھا وہ یہ کہ جھوٹ زیادہ دیر چھپ نہیں سکتا اور بالآخر بھارتی پروپیگنڈہ مہم بے نقاب ہوگئی اور اب اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کی طرح کا ایک بین الاقوامی فورم ، یا دی اکانومسٹ اینڈ فارن پالیسی جیسے نامور رسالوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا شروع کردیا ہے ۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں متعدد ارکان نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے جبر کے خلاف آواز اٹھائی ہے اوروزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کو اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ اٹھائیں۔

پاکستان کے خلاف بھارتی منفی پروپیگنڈا اور سائبر وار کا ایک بار پھر پول کھل گیا، ای یوڈس انفولیب کی حالیہ رپورٹ نے بھارت کو بے نقاب کردیا ہے اور ان انکشافات نے یورپی یونین کو بھی ہلاکررکھ دیا ہے۔

بھارت سے متعلق ای یو ڈس انفولیب کے انکشافات پر یورپین پارلیمنٹ نے نوٹس لے لیا،یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹی نے ای یو ڈس انفولیب کے معاملے کو اٹھا لیا ہے،اس حوالے سے ای یو ڈس انفولیب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور مینیجنگ ڈائریکٹر نے یورپی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دی۔

گزشتہ سال دسمبر میں یورپی تنظیم ’ای یو ڈس انفو لیب‘ نے بھارتی جھوٹ کی فیکٹری ’انڈیا کرونیکل‘ اور ’ای یو کرونیکل‘ کو بے نقاب کیا تھا جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔انٹرنیٹ پر جعلی خبروں کے خلاف کام کرنے والی تنظیم ’ای یو ڈس انفولیب نے بڑے انکشافات کئے تھے۔

تنظیم کے مطابق بھارت ویب سائٹ ’ انڈین کرونیکل‘ کے ذریعے جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔ انڈین کرونیکل اقوام متحدہ کی تنظیموں اور صحافیوں کے جعلی اکاؤنٹس سے جعلی خبریں پھیلاتی ہے۔این جی او کے مطابق ’انڈین کرونیکل ‘ نے یورپی یونین کے لیے نئی ویب سائٹ بنائی ہے جس کے ذریعے یورپی قانون سازوں اور صحافیوں کے جعلی اکاؤنٹس بنا کر ان سے جعلی مضامین شیئر کرائے جاتے ہیں۔

پاکستان بھارت کو بار بار متنبہ کررہا ہے کہ پاکستان کیخلاف جارحیت اور منفی پروپیگنڈا ترک کردے اور جنگی جنون سے باہر نکلے ورنہ 27 فروری 2019ء کی طرح بھارت کو ایسا جواب دیا جائیگاکہ بھارت پوری دنیا میں کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا۔

Related Posts