بھارتی ہیکرز کی نیشنل گرڈ پاور کو ہیک کرنے کی کوشش، بجلی بریک ڈاؤن کی اصل وجہ سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: 23 جنوری کو ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

گزشتہ ماہ 23 جنوری کو ملک بھر میں بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہوگئی تھی جس کو بحال ہونے میں کئی گھنٹے لگ گئے تھے۔

تاہم، ذرائع کا بتانا ہے کہ 23 جنوری کو بھارتی ہیکرز کی جانب سے نیشنل گرڈ پاور کے سسٹم کو ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جس کو ناکام بنانے کیلئے فوری طور پر ملک بھر کی بجلی فراہمی معطل کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اشیائے خوردونوش کے بعد اب چائے کی پتی کی قلت کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے کئی بار سسٹم کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

قبل ازیں بجلی بریک ڈاؤن کے بارے میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ایک ابتدائی رپورٹ پیش کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ فریکونسی کے اتارچڑھاؤ اور500 کے وی کی ٹرانسمشن لائنز ٹرپ ہوئی جبکہ ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا اور سسٹم بیٹھنے سے 11 ہزار356 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوئی۔

نیشنل ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق بریک ڈاون سے پہلے سسٹم کی فریکونسی 50 میگاہزٹ تھی، جو اچانک بڑھ کر57 میگاہزٹ تک پہنچ گئی جبکہ فریکونسی اچانک سے بڑھنے سے سسٹم پرلوڈ، وولٹیج غیرمتوازن ہوا۔ بنیادی فالٹ گدو ٹرانسمیشن لائنزمیں آیا جبکہ ٹرپنگ کے باعث 11 ہزار 356 میگا واٹ بجلی سسٹم سےنکل گئی تھی۔

Related Posts