آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی۔
171 رنز کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 64 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
برمنگھم میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 1 کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 170 رنز بنائے۔ بھارت کی سمرتی مندانا نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، ہرمن پریت کور 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، رچا گھوش نے 17 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آج بھی دوران ٹاس بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا اور ٹاس جیتنے کے بعد انٹرویو دےکر ڈریسنگ روم روانہ ہوگئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








