بھارت عالمی برادری کو مسئلۂ کشمیر پر بے وقوف نہیں بنا سکتا۔مسعود خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت عالمی برادری کو مسئلۂ کشمیر پر بے وقوف نہیں بنا سکتا۔مسعود خان
بھارت عالمی برادری کو مسئلۂ کشمیر پر بے وقوف نہیں بنا سکتا۔مسعود خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد:آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت عالمی برادری کو مسئلۂ کشمیر پر بے وقوف نہیں بنا سکتا کیونکہ حقائق اب اقوامِ عالم کے سامنے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے جو جھوٹی بیان بازی جاری ہے، عالمی برادری کو اس کی دھند میں گم نہیں کیاجاسکتا۔

وادئ کشمیر پر بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب کرتے ہوئے صدرِ آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی دہشت گرد نہیں ہیں۔ پاکستان مقبوضہ وادی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتا جبکہ سچ یہ ہے کہ 9 لاکھ قابض بھارتی فوجیں مظلوم کشمیریوں کا قتلِ عام کر رہی ہیں۔ 

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بی جے پی کا کسی بھی قسم کا پروپیگنڈہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ حقیقت کو تبدیل نہیں کیاجاسکتا۔ جموں و کشمیر کے بڑے علاقے میں عوام حقِ خود ارادیت سے محروم ہیں جبکہ علاقے پر بھارتی فوج کا قبضہ ہے۔

صدرِ آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت کے نام پر دھوکا دیا جارہا ہے۔ اِس بار بھارتی حکومت نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی مدد سے عالمی برادری کو دھوکا دینے کا پلان بنایا ہے جبکہ کشمیر میں موجود کٹھ پتلی رہنما کشمیریوں کی نمائندگی کا بے بنیاد دعویٰ کرتے ہیں۔ 

 

Related Posts