کے الیکٹرک نے 28 اگست 2026 کو شہر کے مختلف فیڈرز پر گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا ہے، متأثرہ علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی بند رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے جاری کردہ شیڈول میں کہا گیا ہے کہ 400 بیڈ ہسپتال کے فیڈر پر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اسی طرح یونین کولڈ اسٹوریج کے فیڈر پر بھی بجلی 10 بجے سے 6بجے تک بند رہے گی۔
آرا مشین آر ایم یو پر بجلی کی فراہمی صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گی جبکہ ڈی ایچ اے گولف کلب کے فیڈر پر صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک لوڈ شیڈنگ ہوگی۔ فاطمید فاؤنڈیشن پر صبح 8 بجے سے شام 6 بجے جبکہ ہارون سنز فیڈر پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک برقی رو معطل رہے گی۔

امام کلینک فیڈر پر صبح 9 سے شام 6 بجے، لیاقت نیشنل لائبریری فیڈر پر صبح 8 بجے سے شام 6 بجے، لبرٹی سینما فیڈر پر صبح 9 بجے سے شام 6 بجے، مرحبا گلیکسی فیڈر اور ملت ٹاؤن فیڈر پر بھی لوڈ شیڈنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 6 بجے مقرر کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








