گل پلازہ آتشزدگی کیس؛ سرکاری اداروں کو کلین چٹ ایسوسی ایشن پر ذمہ داری عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

گل پلازہ آتشزدگی کیس کا پولیس چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کروا دیا گیا جس میں گل پلازہ ایسوسی ایشن اور انتظامیہ کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے فائر سیفٹی میں مبینہ غفلت کی نشاندہی کی گئی ہے۔

تفتیشی افسر ڈی ایس پی عامر ورک کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں کے ایم سی، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کو غفلت کے الزام سے بری قرار دیا گیا ہے۔ فرانزک رپورٹ میں دھماکہ خیز یا قابلِ اشتعال مائع کے شواہد نہیں ملے۔

چالان کے مطابق سانحے میں 72 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پولیس نے 85 گواہوں کی فہرست بھی عدالت میں پیش کی ہے۔ ایک ملزم امین کو مفرور قرار دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں۔

Related Posts