سنگاپور میں ڈینگی بخار خطرناک صورت اختیار کر گیا،14ہزار افراد متاثر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنگاپور میں ڈینگی بخار خطرناک صورت اختیار کر گیا،14ہزار افراد متاثر
سنگاپور میں ڈینگی بخار خطرناک صورت اختیار کر گیا،14ہزار افراد متاثر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سنگاپورسٹی:سنگاپور میں اگرچہ کورونا وائرس کی وبا کسی حد تک قابو میں ہے مگر اب وہاں ڈینگی بخار کے کیسز خطرناک حد تک بڑھنا شروع ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں ڈینگی بخار تیزی سے پھیل رہا ہے اور رواں سال ملک میں ڈینگی کے 14 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں۔

سنگاپور کے صحت کے حکام کے مطابق سال کے آخر تک ڈینگی کیسز میں بے حد اضافہ ہوسکتا ہے۔ملک میں گزشتہ ہفتے ایک ہزار 468 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے ہیں جب کہ حکام کے مطابق اب تک ڈینگی سے 16 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب اگر سنگاپور میں مہلک وبا کورونا وائرس کی بات کی جائے تو ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 44 ہزار 479 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 26 ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ جون سے لے کر اکتوبر تک مچھروں کی افرائش کا موسم ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی طرح ڈینگی مچھر کے کاٹنے کے بعد متاثرہ شخص کو 5 یا 10 دنوں میں علامات سامنے آنا شروع ہوتی ہیں۔

جب کہ ڈینگی کی علامات بھی کورونا سے کافی حد تک ملتی جلتی ہیں جس میں تیز بخار، پٹھوں میں تکلیف اور سر درد شامل ہیں۔سنگاپور کی حکومت کی جانب سے ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جگہ جگہ ٹھہرے پانی کو ہٹانے سمیت دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Posts