سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 1029نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ
سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 1029نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14109 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4556 ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہپیرکو مزید 351 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 260679 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 3487616 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 273465 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 8230 مریض زیر علاج ہیں۔

جن میں سے 7818 گھروں میں، 9 آئسولیشن سینٹرز میں اور 403 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 372 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 42 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 737 نئے کیسز میں سے 398 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 227، ضلع جنوبی 87، ملیر 57، کورنگی 17، ضلع وسطی 8 اور ضلع غربی سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 102، شکارپور 58، لاڑکانہ 39، قمبر 15، ٹھٹھہ 13، مٹیاری، شہید بے نظیر آباد اور نوشہروفیروز12۔12، سجاول 11، گھوٹکی اور ٹنڈو الہیار 9۔ 9، دادو اور جیکب آباد 8۔ 8، بدین اور جامشورو7۔7، ٹنڈو محمد خان 5، خیرپور، سکھر اور میرپور خاص 3۔3، سانگھڑ 2 اور عمرکوٹ سے 1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔

Related Posts