تصویری تجزیہ: ہندوستان کا یوم جمہوریہ، مشتعل کسان لال قلعے میں داخل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصویری تجزیہ: ہندوستان کا یوم جمہوریہ، مشتعل کسان لال قلعے میں داخل
تصویری تجزیہ: ہندوستان کا یوم جمہوریہ، مشتعل کسان لال قلعے میں داخل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں کسان بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی کے تاریخی لال قلعہ کمپلیکس میں داخل ہوگئے، اس دوران مشتعل کسان پولیس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ اور رکاوٹوں کو کسی خاطر میں نہیں لائے۔

احتجاج کرنے والے مشتعل کسان ٹریکٹروں پر سوار تھے اوران میں سے بعض پیدل بھی تھے، کسانوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں شدید احتجاج کا منصوبہ بنایا تھا، دہلی میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بعض مقامات پر موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی تھی۔

مظاہرے کے دوران کسانوں کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں بھی ہوئیں، جبکہ ایک اس دوران ایک شخص ہلاک بھی ہوگیا، بنگلور اور ممبئی سمیت دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

مظاہرین لال قلعے پر موجود گنبد پر چڑھے ہوئے ہیں۔

احتجاج کے دوران کسان اپنے گھوڑوں پر سوار ریلی میں شریک ہیں۔

غازی پور میں سیکیورٹی اہلکار بلاک شاہراہ پر چوکس کھڑے ہوئے ہیں۔

احتجاج کرنے والے کسانوں نے دارالحکومت تک مارچ کے دوران پولیس کی رکاوٹیں توڑ دیں۔

کسان احتجاج کرتے ہوئے مغلیہ دور کے لال قلعے میں داخل ہورہے ہیں۔

مظاہرین شہر کے وسط میں واقع تاریخی لال قلعے کی عمارت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

آنسوں گیس کے شیلز کو مظاہرین ڈنڈوں کے ذریعے ہٹا رہے ہیں۔

تاریخی لال قلعے کے مینار پر سکھ برادری کا مذہبی جھنڈا لہرا رہا ہے، جبکہ مظاہرین قلعے کے احاطے میں موجود ہیں۔

مظاہرین پولیس کی جانب سے فائر کئے گئے شیلز واپس انہی کی طرف پھینک رہے ہیں۔

کسانوں کی بڑی تعداد اپنی منزل کی جانب پیش قدمی کررہی ہے۔

Related Posts