اڈیالہ جیل کے قریب عمران خان کی تینوں بہنوں اور متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan’s Three Sisters, Top PTI Leaders Detained Near Adiala Jail
ONLINE

راولپنڈی: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تینوں بہنوں، علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان کو اڈیالہ جیل کے قریب ایک زیر تعمیر پلازہ سے سیکورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا۔

ان کے ہمراہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، پی ٹی آئی رہنما قاسم خان نیازی، ملک احمد اور عمر ایوب سمیت دیگر رہنما بھی زیر حراست آئے۔

ذرائع کے مطابق یہ تمام شخصیات اڈیالہ جیل کے قریب موجود تھیں اور ان کی موجودگی کا مقصد عمران خان سے ملاقات یا ان کی ممکنہ رہائی سے متعلق اظہارِ یکجہتی بتایا جا رہا ہے اہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حساس مقام پر بغیر اجازت مجمع لگانا سیکورٹی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کے باعث یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان اور دیگر خواتین کو مرد اہلکاروں کی موجودگی میں گرفتار کرنے پر قانونی و اخلاقی سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ حراست میں لیے گئے تمام افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

سیاسی حلقوں میں ان گرفتاریوں پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عمران خان سے یکجہتی کرنے والوں کو دبانا اور عوامی رابطہ مہم کو سبوتاژ کرنا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کو خاص طور پر قابل تشویش قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت کے طور پر سیاسی سرگرمیوں میں سرگرم تھے۔

عمر ایوب، جو پارٹی کے متحرک رہنما اور ممکنہ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں، ان کی گرفتاری بھی سیاسی ماحول میں مزید تناؤ کا باعث بن سکتی ہے۔

ان گرفتاریوں سے ملک میں سیاسی کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے، اور انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے ان واقعات پر ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Related Posts