عمران خان نے نثار کو ن لیگ، اعتزازکوپی پی، حافظ حسین، مولانا شیرانی کو مجلس عمل کے ارکان توڑنے کا ٹاسک دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے چوہدری نثار کون لیگ، اعتزازاحسن کوپی پی، حافظ حسین ، مولانا شیرانی کو مجلس عمل کے ارکان توڑنے کا ٹاسک دیدیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری سے ایک دن پہلے ڈی چوک اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں اہم اعلانات کرینگے.

جلسے میں پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اور ایک دیگر حکومتی اتحادی ایم این اے کی اپوزیشن سے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر نوٹوں سے بھرے بیگ وصول کرتے ہوئے کی وڈیوز بڑی اسکرین پر دکھائی جائیں گی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے چار سے چھ بڑے لیڈروں کو اسٹیج پر بلا کر اُن کی باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:عدم اعتماد کی ممکنہ ناکامی، وزیر اعظم کیخلاف اپوزیشن کا بی پلان تیار

عدم اعتماد سے صرف ایک روز قبل تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں میں پیپلز پارٹی سے چوہدری اعتزاز احسن ، مسلم لیگ ن کے سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان جبکہ جے یو آئی ف سے حافظ حسین احمد اور مولانا محمد خان شیرانی شامل ہیں جبکہ جہانگیر ترین اور علیم خان بھی جلسے میں عمران خان کی حمایت کا اعادہ کرینگے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کو موقع پر ذمہ داریاں دینے کا اعلان کریں گے۔

جس کے مطابق چوہدری اعتزاز احسن کو گورنر پنجاب ، چوہدری نثار علی خان کو وزیراعلیٰ پنجاب ، عثمان بزدار کو انچارج جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ ، چوہدری سرور کو ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر برائے بین الصوبائی رابطہ ، حافظ حسین احمد کو گورنر بلوچستان ، جہانگیر خان ترین کو صدر تحریک انصاف اور علیم خان کو سیکریٹری جنرل تحریک انصاف کا عہدہ دیا جائے گا۔