عمران خان کا طبی معائنہ، ایمبولینس کے ذریعے روانگی، پولیس کی شفا ہسپتال آمد

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا جنہیں ایمبولینس کے ذریعے شفا ہسپتال روانہ کیا جائے گا۔ پولیس کی اعلیٰ قیادت ہسپتال پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تفصیلی طبی معائنے اور ٹریٹمنٹ کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ آئی جی اسلام آباد سمیت پولیس کی اعلیٰ قیادت شفا ہسپتال پہنچ کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔

پولیس کے سینئر افسران نے آئی جی اسلام آباد کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقلی کیلئے کیئے گئے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ اس وقت شفا ہسپتال کے باہر کھڑی گاڑیوں کو لفٹر کی مدد سے ہٹادیا گیا۔پولیس نے شفا ہسپتال آنے اور جانے والے راستے ٹریفک کیلئے بند کردئیے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایمرجنسی میں چیک اپ کیا جائے گا۔ 6ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گی۔ ڈاکٹرز کی ایڈوائس کے تحت اگر عمران خان کو  ایڈمٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اس صورت میں بھی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

شفا ہسپتال کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ ہسپتال جانے والے راستوں پر بیرئیرز رکھ دئیے گئے۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور کزن قاسم خان اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں۔ علیمہ خان کو پولیس نے جیل کے داخلی دروازے پر روک دیا۔

Related Posts