پہلے بھی نجم سیٹھی کی وجہ سے کرکٹ تباہ ہوئی آئندہ بھی ہوگی، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلے بھی نجم سیٹھی کی وجہ سے کرکٹ تباہ ہوئی آئندہ بھی ہوگی، عمران خان
پہلے بھی نجم سیٹھی کی وجہ سے کرکٹ تباہ ہوئی آئندہ بھی ہوگی، عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کی وجہ سے پہلے بھی کرکٹ تباہ ہوئی اب بھی ہوگی،نجم سیٹھی کرکٹ کی الف ب بھی نہیں جانتے۔

عمران خان کا لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ب بھی نہیں معلوم لیکن انہیں لانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین بدل دیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ رمیز راجہ کے دور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچی، رمیز راجہ نے پیسے بچائے اور یہ لٹا رہے ہیں۔ رمیز راجہ ایک پڑھا لکھا آدمی ہے جو کرکٹ کو سمجھتا ہے لیکن نجم سیٹھی کو کیا پتا؟

مزید پڑھیں:بابر اعظم اور بسمہ معروف کا پی سی بی پوڈکاسٹ میں سال 2022 کا جائزہ

پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے نجم سیٹھی کی وجہ سے پہلے بھی کرکٹ کو تباہی کا سامنا کرنا اور اب آئندہ بھی کرنے پڑے گا۔

Related Posts