چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیے گئے، مقدمے میں تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہے،سابق وزیر اعظم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کا نمبر 407 ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر 3 اکتوبر کو سماعت کریگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنی گالا جانے والے راستے کو پولیس نے بند کردیا ہے، عمران خان چوک پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔