حج درخواستوں کے متعلق اہم اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق حج درخواستیں ملک بھر میں کل سے 15 بینکوں کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل 27 نومبر سے 12 دسمبر تک جاری رہے گا۔

اسٹیبلشمنٹ کا اصل لاڈلا کون؟ جہانگیر ترین نے بتا دیا

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔ مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اسپانسرڈ شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار کا کوٹا مختص کیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت درخواستیں ڈالر کے ہمراہ بیرون ملک سے جمع کروانا ہوں گی۔

“یہ دھماکا اپنی بیٹی کے نام کرتا ہوں‘‘ اسرائیلی فوجی افسر کی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی

اعلامیے کے مطابق اسپانسرشپ اسکیم کے تحت درخواست دہندہ اور ان کے عزیز و رشتہ دار قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اس کےلیے شناختی کارڈ کا دسمبر 2024ء تک کارآمد ہونا ضروری ہے۔