امریکی کرنسی پر زندہ شخص کی تصویر ممنوع مگر! ٹرمپ کی تصویر والے سکے جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر اب ایک ڈالر کے یادگاری سکے پر بھی نظر آئے گی۔ امریکی محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے یو ایس منٹ نے ٹرمپ کی تصویر والے خصوصی سکے جاری کردیئے ہیں۔

یہ سکے امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں جاری کیے گئے ہیں، جن پر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ معروف عبارت “In God We Trust” بھی درج ہے۔

یو ایس منٹ نے 25 سکوں پر مشتمل ایک رول کی قیمت 61 ڈالر جبکہ 100 سکوں کے تھیلے کی قیمت 154.50 ڈالر مقرر کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس اقدام کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ تقریباً ایک صدی بعد امریکی کرنسی پر تصویر کے ساتھ نظر آنے والے پہلے زندہ امریکی صدر بن گئے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی قانون کے تحت کسی زندہ شخص کی تصویر امریکی کرنسی پر شائع کرنے کی اجازت نہیں تاہم ٹرمپ کے اتحادی اس قانون میں تبدیلی کے لیے کانگریس میں قانون سازی کی تجویز سامنے لاچکے ہیں۔

Related Posts