کہیں اجازت، کہیں پابندی، شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں نے سندھ حکومت کو بے نقاب کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Illegal cattle markets in Karachi expose Sindh govt

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ماضی کی طرح امسال بھی شہر بھرجگہ جگہ غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کی جانے لگیں، اختر کالونی مین کورنگی روڈ سے متصل سروس روڈ پر سیاسی و حکومتی سرپرستی میں عیدالاضحی کیلئے مویشی منڈی لگانے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔

مویشی باندھنے کے لیے بانس کی باڑ لگا دی گئی ہے جسے دیکھ کر جانوروں کے بیوپاریوں نے غیر قانونی منڈی کے منتظمین سے رابطے شروع کرکے جگہ کی بکنگ کروانا شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ کے احکامات پر کمشنر کراچی نے شہر قائد میں میں صرف 4 قانونی مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی ہے،ان میں مرکزی مویشی منڈی سپر ہائی وے پر26 جون سے فعال ہے۔

عید الاضحی کے لیے ملیر 15 پر قائم مویشی منڈی 16 جولائی سے فعال ہو چکی ہے۔ابراہیم حیدری میں مویشی منڈی یکم جولائی کو قائم کی گئی تھی،مواچھ گوٹھ مویشی منڈی 13 جولائی سے قائم ہے،ہمدرد یونیورسٹی کے قریب،ضلع وسطی، جنوبی اور کورنگی میں کوئی مویشی منڈی قائم کرنے کی امسال اجازت نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں:عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جارہا ہے،مرتضیٰ وہاب

ماضی میں ضلع وسطی، جنوبی اور کورنگی میں بھی مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی جاتی رہی ہے تاہم منڈیوں کی کمی کی وجہ سے رش میں اضافہ ہونے کے امکان ہے جو کورونا وائرس کے پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔

Related Posts