وومن ورلڈ کپ سے متعلق آئی سی سی کا بڑا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وومن ورلڈ کپ سے متعلق آئی سی سی کا بڑا اعلان
وومن ورلڈ کپ سے متعلق آئی سی سی کا بڑا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ 2026 میں ویمن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو ٹیموں کا اضافہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ 2026 میں ہونے والا ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور اس کے بعد کے دو ایڈیشن میں 12 ٹیمیں شامل ہوں گی، گذشتہ چار ایڈیشن میں 10 ٹیمیں شامل تھیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 2029 میں 50 اوورز کا ورلڈ کپ 10 ٹیموں کا ٹورنامنٹ بن جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو منو سوہنی نے کہا کہ خواتین کرکٹ ٹیموں کے لیے ہم طویل المدت منصوبہ بندی کررہے ہیں جس سے مداحوں کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور عالمی نشریاتی کوریج، مارکیٹنگ میں سرمایہ کاری کی جاسکے گی۔

آئی سی سی نے 2027 اور 2031 میں ہونے والی چھ ٹیموں کی خواتین ٹی 20 چیمپئنز کپ ٹورنامنٹ کی بھی رونمائی کردی۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ بورڈ کی ملازمین کو کام گھروں سے جاری رکھنے کی ہدایت، دفاتر بند کردئیے

واضح رہے کہ یہ اعلان ایک سال بعد کیا گیا جب میلبورن میں آسٹریلیوی ویمن ٹیم نے بھارت کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست دی تھی، فائنل دیکھنے کے لیے میدان میں 86000 سے زائد تماشائی موجود تھے۔

بھارت اور آسٹریلیا ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا فائنل خواتین کرکٹ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تھا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کرنی ہے جس میں آٹھ ٹیمیں شامل ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں کیا جارہا۔

Related Posts