ملتان سلطانز کی کامیابی، کاش میں بھی ابو ظہبی ہوتا، شاہد آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان سلطانز کی کامیابی، کاش میں بھی ابو ظہبی ہوتا، شاہد آفریدی
ملتان سلطانز کی کامیابی، کاش میں بھی ابو ظہبی ہوتا، شاہد آفریدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے کہاہے کہ کاش میں بھی ابوظہبی میں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے پر شاہد آفریدی نے خواہش کی کہ کاش میں بھی ابوظہبی میں ہوتا۔

واضح رہے کہ سابق قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کیلئے علی ترین نے ٹوئٹ کیا کہ وہ ان میچز میں شاہد آفریدی کو بہت مِس کررہے ہیں۔

علی ترین کے ٹوئٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بھی اپنی ٹیم کو یاد کررہے ہیں اور یہ حسرت ہی رہ گئی کہ وہ بھی ابوظہبی میں کھیل رہے ہوتے۔

شاہد آفریدی نے ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پْرامید ہیں کہ ان کی ٹیم بہترین کرکٹ کھیل کر شائقین کرکٹ کو خوش کریگی۔

Related Posts