وریندر سہواگ کی تنقید پر پنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کراراجواب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shoaib akhtar sehwag
shoaib akhtar sehwag

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے وریندر سہواگ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ میرے پاس پیسے ہیں۔

سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں سابق بھارتی بلے باز نے الزام عائد کیا کہ شعیب اختر کا بھارت میں مالی مفاد ہے، وہ بھارتی ٹیم کے خلاف کیسے بول سکتے ہیں۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ جب وہ بھارت کے لیے کرکٹ کھیلتے تھے تو اس وقت تو زیادہ بات نہیں ہوتی تھی لیکن اب شعیب اختر سے دوستی ہے، لیکن اس کی مجبوری ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کی تعریف کرے کیونکہ ان کا یہاں مالی مفاد ہے۔

وریندر سہواگ کو کرارا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر کا کہناتھا کہ میں کسی کےبارے میں تنگ نظرنہیں ہوں،پیسہ اللہ کی ذات دیتی ہے بھارت نہیں اور 40 سال سے مجھے اللّٰہ ہی پال رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے بابر اعظم کی طرح دوسرے کھلاڑی بھی کارکردگی دکھائیں گے۔شعیب ملک

پنڈی ایکسپریس کاکہناتھا کہ سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ ان کے پاس پیسے ہیں،میں اتنا تنگ نظرنہیں ہوں جتنا وہ سمجھ رہے ہیں،صرف مجھےکیوں ہدف تنقید بنایاجاتاہے، یہ معاملہ مجھ سے حسد کرنے کا ہے، تاہم جو اچھا کھیلے گا اس کی تعریف کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جو برا کھیلے گا میری جانب سے اس پرتنقیدکی جائے گی، بھارت کی تعریف تو سابق پاکستانی کرکٹر اور تبصرہ نگار رمیز راجہ بھی کرتے ہیں ،تو صرف ان پر تنقید کیوں؟۔

Related Posts